ڈال ڈال

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - ہر شاخ پر، ڈالی ڈالی پر۔  اسلام کے چمن میں صنم ہر دوار کے پھرتے ہیں پات پات پھدکتے ہیں ڈال ڈال      ( ١٩٣٨ء، چمنستان، ٢٠٧ )

اشتقاق

پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'ڈال' کی تکرار سے مرکب 'ڈال ڈال' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔